the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مغربی اترپردیش سے لوگوں کی نقل مکانی انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر وہاں سے ایسے ہی لوگوں کی نقل مکانی ہوتی رہی تو کشمیر بننے میں دیر نہیں لگے گی۔ اکھلیش حکومت پر برستے ہوئے آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت پوری طرح بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ سماج وادی پارٹی نے حکومت بنتے ہی سب سے پہلے دہشت گردانہ واقعات کے ذمہ دار لوگوں کے کیس واپس لے لئے تھے۔ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی حقیقی منشا کیا ہے؟


Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">تین طلاق کے مسئلہ پر بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ یوپی میں حکومت بنتے ہی پارٹی مثبت پہل کرے گی۔ تین طلاق ملک بھر کا مسئلہ ہے۔ ہماری حکومت آئی تو ہم تین طلاق پر سپریم کورٹ جائیں گے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے ان بیانات پر سماج وادی پارٹی نے سخت جوابی حملہ کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی لیڈر جوہی سنگھ نے کہا کہ یوگی وہی باتیں بول رہے ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں۔ اب بی جے پی کے پاس ترقی تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایسے میں آدتیہ ناتھ جیسے لیڈر اس طرح کے بیان دے رہے ہیں۔ انتخابات میں عوام اس کا سخت جواب دیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.